منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این ایز کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا

datetime 13  جون‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے 21جون تک جواب طلب کر لیا ۔سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اپیل میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی کو فریق بنایا گیا تھا۔اپیل میں اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے 123ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ 28مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے 11ممبران کے درست استعفے منظور کئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق 17جنوری کو باقی ممبران کے استعفے منظور کئے۔اپیل میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا، عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرکے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کی رکنیت بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔عدالت عالیہ نے 21جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…