منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کی اہم بیٹھک، انتخابات کیلئے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر مشاورت

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔

آئندہ انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے اور مختلف آپشنز اور مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں چیف آرگنائزر مریم نواز، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور عطاء تارڑ، ملک احمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کا غیر رسمی اہم اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا ۔ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے تجاویز اور تفصیلی معاملات بھی زیر غور آئے۔

اجلاس میں لیگی قائدین نے اپنی اپنی تجاویز شہباز شریف کے سامنے رکھیں۔ اجلاس میں اگلے عام انتخابات کے حوالے سے ن لیگی قیادت کے درمیان مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ون پوائنٹ ایجنڈے پر سیاست کی اور وہ ہے عوامی ایجنڈا، اگر عوام نے ہمیں دوبارہ منتخب کیا تو ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کریںگے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ن لیگ کو تمام مسائل تحریک انصاف سے ورثہ میں ملے جنہیں حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ ون پوائنٹ ایجنڈے پر سیاست کی اور وہ ہے عوامی ایجنڈا، اگر عوام نے ہمیں دوبارہ منتخب کیا تو ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…