بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

24 گھنٹوں بعد واضح ہوگا سمندری طوفان کہاں جائے گا، چیف میٹرولوجسٹ

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے بعد واضح ہوگا کہ سمندری طوفان کہاں جائے گا،طوفان کا بلوچستان اور عمان کے ساحلی علاقوں یا گجرات اور سندھ کے ساحل پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

ایک انٹرویو میں سردار سرفراز نے کہا کہ دونوں صورتوں میں پاکستان کی 11 سو کلومیٹر کی پٹی پر طوفان کے اثرات رہیں گے، تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 14 جون کی رات سمندری طوفان کسی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے جس سے 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد 3 دن تک اثرات قریبی ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں جس سے موسلادھار بارشوں کا امکان بھی رہتا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔موجودہ صورت حال پر کمشنر کراچی نے دفعہ 144کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا اور پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…