ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استور /گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گرنے سے تین خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 25 زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کے حوالے سے ڈی آئی جی دیامر، استور ڈویژن طفیل میر نے بتایا کہ ہفتہ کے روز علی الصبح شدید بارشوں کے باعث استور تحصیل شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گرا۔

انہوں نے کہا کہ تودہ گرنے سے کشمیر سے تعلق رکھنے والا خاندان زد میں آ یا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 25 زخمی ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دشوار گزار اور آبادی سے دور ہونے کے باعث جائے حادثہ تک رسائی اور فوری امداد میں دشواریوں کا سامنا ہے تاہم پولیس انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو کے امدادی ٹیمیں بھجوا دی گئی ہیں۔طفیل میر کے مطابق حادثے کے مقام پر مواصلات کا نظام بھی نہ ہونے سے رابطوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے سالانہ خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد مال مویشی چرانے کے لیے گلگت بلتستان کا رخ کرتی ہے جو جون میں گلگت بلتستان آتے ہیں اور نومبر میں برف باری پر واپس چلے جاتے ہیں۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے اپنے ایک بیان میں واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہدایات پر تمام ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب بھیج دیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیںوزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے انتظامیہ، ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کو تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی جی بی ڈی ایم اے و دیگر اعلیٰ حکام کو فوری طور استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…