زمان پارک میں آپریشن کلین اپ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نےکنٹرول سنبھال لیا

20  مئی‬‮  2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ والے علاقے زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا۔زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کی دونوں گلیوں کو بیریئرز اور کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا اور زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرز اور کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا اور رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔دوسری جانب زمان پارک سے اکا دکا کارکن بھی غائب ہوگئے اور ان کے خیمے اکھڑ گئے، اس کے علاوہ عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے، آنے اور جانے والوں کی اینٹری بھی ہونے لگی ہے۔زمان پارک کے ارد گرد کی سڑکوں سے رکاوٹیں بھی دور کر دی گئیں۔علاوہ ازیں  لاہور میں زمان پارک کے اطراف کے راستے پولیس کی جانب سے بند کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ہائیکورٹ میں درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سربراہ عبداللہ ملک نے دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو نقل و حرکت کی آزادی ہے، پولیس اور انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے نام پر راستے بند کر رکھے ہیں، راستوں کی بندش سے عام شہری پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں، انتظامیہ راستے بند کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت زمان پارک کے اطراف راستے کھولنے کے احکامات صادر کرے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…