پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

 9مئی اور 15مئی کے عوامی احتجاج میں فرق دنیا نے دیکھ لیا، مریم نواز

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے شاہراہ دستور پر احتجاج میں آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ہزاروں کارکنوں کی آمد اور روانگی ہوئی ،ایک شاخ، گملا نہیں ٹوٹا،کوئی عمارت جلی نہ گاڑی، کوئی ایمبولنس روکی گئی نہ کسی پولیس اہلکار کا سر پھٹا، یہ عوام کا احتجاج ہوتا ہے ۔

9مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کیسے ہوتی ہے اور ایک دن کی کال پہ عوام خود کیسے امڈ آتی ہے، فرق سامنے آگیا ،عارف علوی کے خلاف اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیا،حق، انصاف اور آئین کیلئے آواز اٹھانے اور چوری چھپانے کی خاطر پاکستان کو جلانے میں کیا فرق ہے، دنیا نے دیکھ لیا ۔ اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام(ف)، پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے قائدین، سیاسی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ مریم نواز شریف نے شدید گرمی میں بڑی تعداد میں خواتین،بچوں اور نوجوانوں کے شرکت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے کہاکہ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سخت موسم اور حبس میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی سربلندی اور آزاد و غیر جانبدار سپریم کورٹ کے لئے آواز بلند کرنے آئے آپ سب کا شکریہ ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ شاہراہ دستور پر ہزاروں مظاہرین نے جمہوری احتجاج کی روشن مثال قائم کی ۔ انہوںنے کہاکہ ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور نوجوانوں نے بتایا کہ پرامن، جمہوری، عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے ،ہزاروں کارکنوں کی آمد اور روانگی ہوئی لیکن ایک شاخ، گملا نہیں ٹوٹا۔ انہوںنے کہاکہ کوئی عمارت جلی نہ گاڑی، کوئی ایمبولنس روکی گئی نہ کسی پولیس اہلکار کا سر پھٹا، یہ ہوتا ہے عوام کا احتجاج۔

انہوںنے کہاکہ 9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ 9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کیسے ہوتی ہے اور ایک دن کی کال پہ عوام خود کیسے امڈ آتی ہے، فرق سامنے آگیا ۔ مریم نواز نے کہاکہ حق، انصاف اور آئین کیلئے آواز اٹھانے اور چوری چھپانے کی خاطر پاکستان کو جلانے میں کیا فرق ہے، دنیا نے دیکھ لیا ۔ انہوںنے کہاکہ 9 مئی کو عمران خان کی منصوبہ بندی پر اس کے غنڈوں اور مسلح جتھوں نے دہشت گردی کی۔

مریم نواز شریف نے کہاکہ عمران خان کی منصوبہ بندی کے نتیجے میں سکول، مساجد، سرکاری املاک جلائیں گئیں، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ۔ مریم نواز نے کہاکہ 15 مئی کو شاہراہِ دستور پر عوام کے احتجاج میں میڈیا کی گاڑیوں کو توڑا گیا نہ کسی صحافی پر تشدد ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ عارف علوی کے خلاف اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیا۔

عوام جانتے ہیں کہ یہ اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا گھر نہیں، ایوان صدر ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ 9 مئی کو غنڈے، مسلح جتھے باہر نکلے اور دہشت گردی کی، 15 مئی کو عوام نکلے اور ایک پتہ نہیں ٹوٹا،9 مئی وطن دشمنی اور 15 مئی حب الوطنی کی دو مثالیں، دو موازنے اور دو روئیے ہیں ،اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک جلانے اور انصافی کے خلاف آواز اٹھانے میں یہ فرق ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…