اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک سٹی حکومت نے روز ویلٹ ہوٹل کو 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کرائے پر لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جس پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے چار رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
وزیر خزانہ کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کے لئے چار رکنی مذاکراتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق نیویارک سٹی حکومت 3 سال کیلئے فی کمرہ 200 ڈالریومیہ کرائے پر لینے کی خواہش مند ہے، ہوٹل کے 1025 کمرے ہیں۔