2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ (ن )کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، مریم اور نگزیب

  پیر‬‮ 27 فروری‬‮ 2023  |  17:09

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز پہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ لئے ہیں جس پر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں

جنہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا گھڑی چور فتنے،جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمشن کے باہر دھرنا اور الزامات؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان کا الزام دفن ہوگیا کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب نہیں کرا سکتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے،ایک سیٹ کے ووٹ سے عدالت پر دباؤ ڈالو گے، دھمکی اور گالی دو گے؟ ، فیصلہ تمہارے حق میں نہ آیا تو تمہارے خلاف عالمی سازش چیف جسٹس تک پہنچ جائے گی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں،نظریہ ضرورت نہیں۔

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎