جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیئیف کے درمیان ٹیلی فون رابطہ

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیئیف کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔

آذربائیجان کی جانب سے 2 ملین امریکی ڈالر کے عطیہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شدید ترین مون سون کی لہروں کی زد میں ہے جس کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع، ذریعہ معاش اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ نتیجتاً سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور نقل مکانی شدید محدود رہی۔ وزیراعظم نے توانائی کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور آذربائیجان اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او جیسے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا ایک اہم رکن ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگیوں اور گہرے تاریخی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…