منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا ، برطانیہ نے عارف نقوی کیس کی تحقیقات کے لئے طلب کیا توعمران خان کو ان کے حوالے کر سکتے ہیں ، حنیف عباسی

datetime 3  اگست‬‮  2022 |

راولپنڈی (آن لائن )سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جتنی جلدی ہو حکومت عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرے،میں اس فارن فنڈڈ پارٹی کے خلاف عدالت جائونگا،توقع ہے کہ سپریم کورٹ میں سرخ روح ہونگا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

حنیف عباسی نے کہا کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے۔ایک شخص نا اہل ہونے جا رہا ہے۔اس کی وجہ میرا کیس ہے۔میں نے 2017 کیس سپریم کورٹ میں 62 ون ایف کے تحت کیس درج کیا تھا کہ عمران خان کا حلفیہ بیان جھوٹا ہے۔میری درخواست نمٹاتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ متعلقہ ادارے کے پاس جائیں ،پہلے الیکشن کمیشن سے فیصلہ لیں۔پھر حکومت ریفرنس بنائے اور پھر سپریم کورٹ میں آئیں ۔الیکشن کمیشن نے میری درخواست پر مہر ثبت کی ہے۔انہوں نے کہا یہ سکروٹنی کمیٹی جس نے مواد اکھٹا کیا پی ٹی آئی کی حکومت میں بنی تھی۔عمران خان وزیراعظم تھا تو ایف بی آر اور دیگر اداروں نے سکروٹنی کمیٹی کو مواد دیا تھا۔جب 15 کلو ہیروئن رکھ دی جاتی تھی، اس وقت بھی انمٹ ثبوت عمران خان کے خلاف ملے۔ انہوں نے کہا حکومت جو کرتی ہے وہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا، میرا فیصلہ اپنا ہوگا۔حکومت ریفرنس دائر نہیں کرتی تو اس حکومت کے ساتھ ایسا کریں گے۔ایسی حکومت کا کیسے انتظار کر سکتا ہوں جو عمران کے بلنڈر پر کاروائی نہ کرے ۔اعظم نذیر تاررڑ سے مشورہ کے ساتھ قدم اٹھائیں گے۔اسی ملکی نظام میں رہ کر عدالتوں سے سزا بھی لی اور ریلیف بھی ملا۔توقع ہے کہ سپریم کورٹ میں سرخ روح ہونگا۔حنیف عباسی نے کہا شیخ رشید اخلاقی اور سیاسی طور پر گندہ ترین شخص ہے۔عارف نقوی جیسے لوگ ریاست مدینہ کے لوگ ہوں گے۔اس وقت لندن اور امریکہ میں بھی عمران خان کے خلاف سوچا جارہا ہے۔ہوسکتا ہے لندن اور امریکہ کی حکومتیں عمران خان کو طلب کرلیں۔ ہماری حکومت عمران خان کو حوالے کرنے میں ایک لمحہ انتظار نہیں کر یگی ۔

حنیف عباسی نے کہا عمران خان کے آفس بوائز کے نام پر اکاونٹس کھلے تھے، 16 بے نامی اکاونٹس کھلے تھے۔350 کمپنیوں نے فنڈنگ کی ہے۔عمران خان کو صرف پیسوں سے محبت ہے۔الیکشن کمیشن سے تفصیلی فیصلہ آجائے گا ۔وکلائ� سے مشاورت کررہے ہیں اور اسی فیصلے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا ثاقب نثار نے زبردستی عمران خان کو صادق اور آمین ڈکلئیر کیا

پوچھیں گے کہ جس کو ثاقب نثار نے صادق امین قرار دیا تھا وہ ایساہے کہ نہیں۔نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا تھا۔اب عدالتوں پر بہت بڑی ذمہ داری آگئی ہے۔34 لوگ وہ سامنے آئے جن کا تعلق بھارت اور اسرائیل کے ساتھ تھے ۔عمران خان تو مئیر لندن کے اسرائیل امیدوار کے لیے چلے گیے تھے۔

انہوں نے کہا اگر نواز شریف کی حکومت کو نہ ہٹاتے تو ملک اس جگہ پر نہیں ہوتا۔35 سالہ سیاسی زندگی میں کسی نے اسلام کے نام پر لوٹا کبھی کسی نام پر۔عمران خان خود کے پی کے میں چھپا رہا اور لوگ سڑکوں پر مار کھاتے رہے۔ انہوں نے کہا 8 سال سے فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے۔

یہ کیس اکبر ایس بابر نے کیا، راجہ سلطان سکندر پنجاب میں رہے۔وہ ایک اچھے افسر ہیں، ان کو پی ٹی آئی نے لگایا۔ حنیف عباسی نے بلوچستان می فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

پاک افواج کے شہدائ� نے ارض پاکستان کے لیے جانیں دیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اس سانحہ پر کہانیاں گڑھ رہا ہے۔ حکومت اس حرکت کے خلاف کارروائی کرے۔مذمت کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے افراد کا یہ غمزدہ خاندانوں کے لیے بھیانک عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…