جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

نسلہ ٹاور کی ایک بار پھر سندھ ہائی کورٹ میں گونج

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نسلہ ٹاور کی ایک بار پھر سندھ ہائی کورٹ میں گونج، سندھ ہائی کورٹ نے جمشید ٹائون میں بغیر منظوری کے پورشن کی تعمیرات سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے جمشید ٹائون سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے جمشید ٹائون میں بغیر منظوری کے پورشن کی تعمیرات سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔2019 کے حکم نامے پر عمل نہ کرنے پر عدالت سخت برہم ہوگئی۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ یہ سب کچھ ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔ آپ بلڈرز کو مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ بتائیں، بلڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کی؟ نسلہ ٹاور میں بلڈر اور ایس بی سی اے افسران کے خلاف ایف آئی آر ہوئی۔ عدالت نے ایس بی سی اے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ آپ کا پورا اسٹاف ملا ہوا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی مدد نہ ہو تو شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہو ہی نہیں سکتیں۔2019میں فیصلہ ہوا اب تک عمل کیوں نہیں کیا؟ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2019کا فیصلہ ہے، اب تک عمل نہیں کیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے جمشید ٹائون سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ جمشید ٹائون میں پورشن کے خلاف منصورہ ظہیر نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…