وزیراعظم ’’کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس ڈرائیو‘‘کا آغاز کرینگے

5  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے نوجوانوں کے سپورٹس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ملک گیر ’’کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس ڈرائیو‘‘کا آغاز پیر6 دسمبرکرینگے ،سپورٹس ڈرائیو کے تحت ملک بھر میں ایک ارب 93 کروڑ 74 لاکھ روپے کی لاگت سے 12 سپورٹس اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی، 89 کروڑ 79 لاکھ روپے سے

زائد مالیت کے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس ڈرائیو کے تحت دو سال میں نوجوانوں کے 12 بچیوں کے 10 ایونٹ منعقد ہوں گے۔ وفاقی وزیر عثمان ڈار اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے مطابق ہم سپورٹس گورننس کا سٹرکچر دے رہے ہیں، اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد سپورٹس کا محکمہ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے، صوبے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور کھیلوں سے لگن رکھنے والے سپورٹس کے وزیر تعینات کریں۔ کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم دے رہے ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے، ہم نے سپورٹس کلچر کو بحال کرنا ہے، 11 سے 18 سال کے بچوں کے مابین بیڈمنٹن، باکسنگ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، ہینڈ بال، جوڈو، سکواش، ٹیبل ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ جبکہ بچیوں کے مابین بیڈمنٹن، باکسنگ، کرکٹ، فٹ بال، ہینڈ بال، ہاکی، جوڈو، سکواش، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے منعقد ہوں گے، اس میں سب سے پہلے ریجنل اور صوبہ کی سطح پر ٹرائل فیز ہوگا جس کے بعد قومی سطح پر بین الصوبائی مقابلے ہوں گے، اس مرحلہ میں 12 سپورٹس اکیڈمیاں بھی قائم کی جائیں گی جبکہ تیاری کے آخری مرحلہ میں عالمی سطح کے مقابلے ہوں گے،ب میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں ہاکی، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور میں ویٹ لفٹنگ، یونیورسٹی آف ویٹنری و اینیمل سائنسز لاہور میں ریسلنگ اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہینڈ بال کی اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی، سندھ میں جامعہ کراچی میں فٹ بال، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جوڈو جبکہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں باکسنگ کی اکیڈمیاں قائم ہوں گی، خیبر پختونخوا میں یونیورسٹی آف پشاور یا خان عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں سکواش جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان یا یونیورسٹی آف پشاور میں والی بال کی اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی، اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کرکٹ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی و مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ میں ایتھلیٹکس جبکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان میں سکی و سپورٹس ٹورازم سینٹر قائم کیا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…