سعودی عرب پاکستان کو مزید کتنے ڈالر دے رہاہے ؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کر دیا

12  مئی‬‮  2021

ملتان (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ حملوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کی پامالی پر فوری طور پر اجلاس بلاناچاہئے۔ سیکرٹر ی جنرل او آئی سی سے فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے،او آئی سی کو بھی فلسطین کے

مسئلہ پر فوری اجلاس بلاناچاہئے، تمام مسلم ممالک فلسطین کیلئے آواز اٹھائیں گے تو اس سے فرق پڑے گا،صرف جلوس نکالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روز ملتان میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب نے بھی پوری طرح مذمت کی ہے۔مسئلہ فلسطین پر پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑاہے۔ ترکی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بھی اس حوالے سے گفتگو ہوئی۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، کچھ عناصر سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم کے حالیہ دورے سے خلیج پیدا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کیا، دورہ سعودی عرب میں اہم امور پر

بات چیت کے تین دور ہوئے، ولی عہد محمد بن سلمان اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ سعودی عرب کے ساتھ 5 معاہدے ہوئے ہیں، سعودی پاکستان اسٹریٹجک سپریم کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، کونسل کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا،

سعودی عرب نے مزید 500 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا،سعودی وزیر خارجہ کم سے کم 2 دن کیلئے تشریف لائیں گے،سعودی عرب وژن 2030 کے تحت درکار ورک فورس کا ایک بڑا حصہ پاکستان سے لے گا

جس سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ معاہدوں اور بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے پرنس محمد بن سلمان دوبارہ پاکستان آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران سیکرٹری جنرل او آئی سی سے بھی ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی سے

ملاقات پر عمران خان نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی بات کی، فلسطین کے ایشوپر بات چیت کی گئی، ناموسِ رسالت پر بھی مشترکہ آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ یورپ میں 65لاکھ مسلمانوں کو متحرک کیا جائے تو ہمارے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔اسلامو فوبیا کے حوالے سے ہمیں

دانشمندی سے لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔انہو ں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف صرف وزیراعظم عمران خان نے آواز بلند نہیں کرنی۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ نواز شریف کی عدالت میں ضمانت دینے والے شہباز شریف اب ملک

سے باہر جانا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کو کوئی ایمرجنسی بھی نہیں ہے۔ شہباز شریف کو کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔شہباز شریف چلتے پھرتے ہیں، ٹھیک ٹھاک نظر آ رہے ہیں، اب شہباز شریف کی بیماری کا جواز بنایا جا رہا ہے۔ اگر شہباز شریف چلے گئے تو پھر ہم پر مک مکا کا الزام لگے گا۔

شہباز شریف کی گارنٹی کا عدالت کو نوٹس لینا چاہئے۔پلیٹ لیٹس کا ایشو بنا کر نواز شریف چلے گئے اور تمام سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سنگ بنیاد کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان جلد جنوبی پنجاب کے بےروزگار نوجوانوں کو

روزگار کی فراہمی کے لئے ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کا اعلان کریں گے جبکہ سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ ملتان کے دوران 30 ارب کے میگا پروجیکٹ کا اعلان کیا خاص طور پر

سیکرٹریٹ کا قیام اس خطہ کے لیے بہت بڑا قدم ہے جسے کوئی بھی رول بیک نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک عرصہ قبل ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کے لئے اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرکی حیثیت سے بل پیش کیا تھا اس حوالے سے گزشتہ روز میری وزیر اعظم عمران خان سے

بنی گالا میں بات ہوئی اور یہ میرے بل کی پیش رفت ہے کہ وزیراعظم جلد جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کا باضابط اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب جنوبی پنجاب کے فنڈز اپر پنجاب پر خرچ نہیں ہوں گے یہ اصل میں انقلابی تبدیلیاں ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کے سامنے

ہوں گے، اب جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جنوبی پنجاب سے باہر نہیں جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ویز کازیادہ دائرہ ملتان کے گرد گھومے گا اور ملتان مرکز ہو گا کیونکہ اب موٹر وے کی وجہ سے شہروں میں فاصلے کم ہو رہے ہیں اور ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میرا دورہ ایران نہایت کامیاب رہا، ایران میں ایکسپورٹ پر پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ہمارا کینو ودیگر اشیا ایران جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ کویت کے ساتھ ویزوں کا مسئلہ بھی طے ہوگیا ہے۔کویت کے لئے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراکافی عرصے سے بند تھا۔ ہماری حکومت کی

کوششوں سے یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔ اب پاکستان سے افرادی قوت کویت جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ کومعاشی ترقی کے لئے ٹاسک دیا گیا ہے مہنگائی کے خاتمے کےلئے ہر قدم اٹھا رہے ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے۔ مافیاز کے خلاف انکوائریاں کی گئیں، وزیراعظم عمران خان نے واضح کہا ہے کہ ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری ‘ پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر چودھری خالد جاوید وڑائچ بھی موجود تھے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…