جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

”ہر ادارے کی اصلاح آپ کی حکومت کے خاتمے میں ہے” پی ڈی ایم کا الیکشن اصلاحات پر وزیر اعظم کی پیشکش کا زور دار ردعمل آگیا

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے قائم مقام ترجمان حافظ حمد اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر تعاون کو مسترد کردیا ہے ۔اتوار کے روز ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی بات وہ عمران خان کرتے ھے

جن کی حکومت دھاندلی کی گندی ڈھیر پر کھڑی ھے، عمران خان کو دھاندلی کی گندی بدبودار ڈھیر پر چوکیدار بناکر بٹھایاگیا ہے،پہلے ملک اور قوم کو اس چوکیدار اور دھاندلی کی گندی ڈھیر سے نجات دلانا ضروری ھے، چاروں صوبوں کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی ائی کوشکست کی صورت میں سنادیا، عمران خان اصلاحات کے لیکچر ہمیں اور قوم کو بیوقوف بناکر دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آپکی حکومت،چینی، آٹا، دوائی۔اور مختلف قسم کے چوروں کا مجموعہ ہے جس وزیر کے خلاف کرپشن کاالزام اتاہے،صرف وزارت تبدیل کی جاتی ہے،کیاگندے کپڑوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کرنے سے انقلاب اور تبدیلی آتی ھے؟خان صاحب کیا آپ نے کبھی بھی کسی قومی ایشو پر اپوزیشن کو سنجیدگی سے دعوت دی ہے ،خان صاحب آپکی حکومت نے ملک کو سیاسی معاشی طور پر تباہ کیا،لاقانونیت مہنگائی اور بے روزگاری کیوجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،نا اہل وزیراعظم صاحب اپ نے اور آپ کی جماعت نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پر حملے کئے،آپ نے وعدہ تبدیلی اور نئے پاکستان کا کیاتھا اب ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، ہر ادارے کی اصلاح آپ کی حکومت کے خاتمے میں ہے،جو کہ پی ڈی ایم کا اولین مقصد ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…