پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد( این این آئی): وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطے کا وقت تبدیل کردیا گیا ، نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، نئی تاریخ اوروقت کااعلان جلدکردیاجائیگا۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو 2مئی بروز اتوار دوپہرایک بج کر30 منٹ پر عوام سے فون پر براہ راست بات کرنا تھی۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو الیکشن اصلاحات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کریں،حکومت جمہوریت کے استحکام اور شفاف انتخابات کے لئے پرعزم ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور ٹیکنالوجی استعمال ہی واحد حل ہے۔ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر مختلف ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ این اے249 کے انتخابات میں کم ٹرن آئوٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں،ڈسکہ کے ضمنی الیکشن اور سینیٹ انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا تھا ،1970کے انتخابات کے علاوہ پاکستان میں سارے الیکشن دھاندلی کے دعوئوں نے شکوک و شہبات پیدا کئے ہیں ،حکومت جمہوریت کے استحکام اور شفاف انتخابات کے لئے پرعزم ہے ،شفاف انتخابات اور انتخابی ساکھ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال اور اصلاحات لائیں گے

،2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے 133 کے حلقوں کے انتخابی تنازعات رجسٹرڈ ہوئے ،2013 میں صرف 4 انتخابی حلقوں کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہمیں مطالبے کو منوانے کے لئے ایک سال لگ گیا،126 دن کے دھرنے کے بعد جوڈیشل کمیشن تشکیل

دیا گیا اس کمیشن نے انتخابات میں 40 حلقوں میں دھاندلی کی نشاندہی کی بد قسمتی سے انتخابات کے لئے کوئی خاطر خواہ اصلاحات نہیں کی گئیں ۔انتخابات کی ساکھ کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور ٹیکنالوجی استعمال ہی واحد حل ہے ،اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ شفاف انتخابات

پر مشاورت کے لئے ہمارے ساتھ بیٹھیں ،آئیں مل کر فیصلہ کریں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے دستیاب ماڈلز میں سے کسے استعمال کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے 2020 کے انتخابات کو متنازع بنانے کے لئے ہر کوشش کی لیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے انتخابی عمل میں ایک بھی بے قاعدگی نہ مل سکی ،ہم گزشتہ ایک سال سے اپوزیشن سے کہہ رہے ہیں کہ آئیں مل کر انتخابی نظام کی اصلاحات کریں ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…