نوٹس پر اللہ کے سوا کسی سے معافی نہیں مانگوں گا شاہد خاقان عباسی نے نوٹس ملنے پر اپنا فیصلہ سنا دیا

22  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوٹس پر صرف اللہ سے معافی مانگوں گا اور کسی سے نہیں،چینی کا معاملہ سیدھا ہے وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا۔ ان خیالات کا اظہار

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ای سی سی کو نیب بلائیں، صوبائی وزراکا کیا تعلق؟ گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا وہ جمہوری ملک میں نہیں ہوتا، وزرا کی فوج ہے اورنوکریاں روز بدلی جاتی ہیں، آج معیشت اور خارجہ پالیسی زوال پذیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام شناختی کارڈ ہاتھ میں اٹھا کر چینی خریدنے پر مجبور ہے، چینی کا معاملہ سیدھا ہے، قصور وار وزیراعظم اور کابینہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے پاس ویکسین نہیں، حکومت ناکام ہوچکی ہے، کسی کی جان محفوظ نہیں، ملک میں آج مہنگائی عروج پر ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امن وامان قائم کرنے کے ذمہ داران آج بھی ناکام ہیں، 23 کروڑ کا ملک خیرات میں ویکسین لے کر لوگوں کو لگا رہا ہے، حکومت کورونا ویکسین کا ایک ٹیکہ نہیں خرید سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی ناکام ہو چکی، حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام مشکل میں ہیں، وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو دوسرے ممالک کے سفر سے روکا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…