ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان بڑا بریک تھرو وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم ترین ویڈیو بیان جاری کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے کالعدم مذہبی جماعت سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جتنا کام کرتے ہیں اتنا کسی نے نہیں کیا، عمران خان ملک دشمنوں کو شکست دیں گے، ملک میں ٹانگ

کھینچنے والوں کی کمی نہیں، کچھ لوگ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، بعض لوگ اسلام آباد کے لئے صرف اسلام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بعض لوگ اسلام آباد کی طرف صرف ترسی ہوئی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اللہ نیتوں کا پھل دیتا ہے اور نیتوں کا پھل دے رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ لوگ جن کے عقیدے نہیں ملتے وہ بہانے اور موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، لیکن وہ نہیں جانتے جس کا نام عمران خان ہے اس نے شکست کھانا نہیں سیکھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بعض لوگ اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے، حکمرانی دیتا ہے اور چھین بھی لیتا ہے، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ حکمرانی ہماری وجہ سے ہے۔اس سے قبل اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعت کے ساتھ بات چیت چل

پڑی ہے ، پہلا دور بہتری سے مکمل ہوا ہے ، انہوں نے 11 یرغمالی پولیس افسران و اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، 192 دھرنوں میں سے ایک دھرنا رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی جماعت کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین میں جاچکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کئے ہیں، اللہ سے امید ہے معاملات خوش اسلوبی سے طے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…