قرارداد پاکستان 23مارچ 1947کو پیش ہوئی پی ٹی آئی کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر 1940کو1947لکھنا مہنگا پڑ گیا

24  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر1940 کو 1947 لکھنا مہنگا پڑگیا۔جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکائونٹ پر پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بج کر 13 منٹ پر23 مارچ کے حوالے سے خصوصی پیغام پوسٹ کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ قرارداد پاکستان 1947 میں

منظور ہوئی۔قراردادِ پاکستان سے متعلق تاریخ کی غلطی پاکستانیوں کی نظروں سے چھپ نہ سکی اور عوام نے تاریخ کا سبق پڑھا دیا، ساتھ ہی دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے یاد دلایا کہ بھئی قرارداد پاکستان 23 مارچ 1940 کو منظور ہوئی تھی۔دوسرے نے تبصرہ کیاکہ یہ اس پڑھی لکھی جماعت کے آفیشل اکائونٹ کا حال ہے جو دوسروں کو پرچی کے طعنے مارتے ہیں۔غلطی کی نشاندہی پر ایک بج کر 34 منٹ پر تاریخ کی غلطی ٹھیک کرکے ایک نیا پیغام پوسٹ کردیا گیا تاہم پرانا پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا۔دوسری جانب یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل جمعرات شکر پڑیاں گرائونڈ میں ہوگی ۔صدر مملکت عارف علوی اس پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔اس موقع پر پاکستان کی دفاعی اور فوجی قوت کا مظاہرہ بھی کیا جائیگا ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے مشترکہ پریڈ23 مارچ کو منعقد نہیں ہو سکی تھی ،کل ہونے والی پریڈ کی خاص بات پاکستان کے جدید ترین دفاعی نظام کی نمائش بھی ہوگی

جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کی فلائی پاسٹ کی قیادت کریں گے ۔شکر پڑیاں گرائونڈ میں ہونے والی اس مشترکہ پریڈ میں وفاقی وزرائ،غیر ملکی سفارت کار ،شہداء کے لواحقین اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی تاہم

سب کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس بچائو کے لئے ایس او پیز کی پابندی کریں ۔کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کی اس پریڈ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔تینوں مسلح افواج کے سربراہان چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی اس موقع

پر موجود ہوں گے ۔سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کے بھی متبادل انتظامات کئے گئے ہیں ۔دفاعی اور فوجی سازوسامان کی نمائش سمیت چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے فلوٹس بھی مشترکہ پریڈ کا حصہ ہیں جن پر پاکستان کی ثقافت کے

رنگ نمایاں ہیں اور قومی و علاقائی گلوکار ان فلوٹس پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے ۔اس کے علاوہ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم اپنی فضائی کرتبوں کا مظاہرہ بھی کرے گی جبکہ سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…