جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کا طویل انتظار ختم این سی او سی کے اہم ترین اجلاس میں کیا کچھ طے پایا؟ اسد عمرنے فیصلوں سے آگاہ کردیا

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وفاقی وزیر

منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں این سی او سی نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلے کیئے ۔ این سی او سی اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں سے متعلق این سی او سی کے سر براہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں ہم نے ا ن تمام سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جن سے کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ اسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکرائیں، انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت بھِی کی گئی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3600 سے زائد

مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ وائرس کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 863ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار 498ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 83ہزار 538ہے جب کہ کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30ہزار 471ہوگئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…