لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنا دی گئی

20  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے دونوں ملزمان کو سزائے موت سنادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے دونوں مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ کیس کا چالان گجرپورہ انویسٹی گیشن پولیس نے جمع کروایا تھا۔

ملزمان کا ٹرائل کیمپ جیل میں ہوا،جج ارشد حسین بھٹہ نے ملزمان کو سزا سنائی۔اس سے قبل پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ،چالان دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 40 گواہان کو شامل کیا گیا ہے ۔گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کا مدعی اور 15 پر کال کرنے والا شخص بھی شامل ہے،سانحے کے وقت موجود خاتون کے3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ جیل میں کی،دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کروائی گئی، متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا،عابد ملہی اور شفقت سے آلہ ضرب بھی برآمد کیا گیا،شفقت نے ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا،عابد ملہی نے پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروایا،پولیس نے عابد ملہی اور شفت بگا کا موبائل فون بھی برآمد کیا،عابد ملہی نے خاتون سے لوٹی 1 لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کرد ی ،عابد ملہی نے خاتون کے سونے کے کڑے اور اے ٹی ایم بھی برآمد نہیں کروایا ،شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کرلیا ہے اور دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ،شفقت عرف بگا کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی نے ریکارڈ کیا،عابد ملہی نے تفتیشی کے روبرو اعتراف جرم کیا اور دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کروایا ،ملزمان نے بتایا جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی۔ چالان کے متن میں بتایا گیا ہے کہ عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے، عابد ملہی کے خون کا قطرہ گاڑی ٹوٹے شیشے سے ملا، عابد ملہی کے ڈی این اے فورٹ عباس 2013 کے واقعے سے میچ کرگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…