اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے ہے۔غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ وزیر اعظم نے فاٹا کو نمائندگی دی ہے مرزا آفریدی پی ٹی آئی کے ممبر بھی ہیں،انشا اللہ جیت ہماری ہو گی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی ہیں جبکہ اپوزیشن نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے الیکشن جمعہ 12 مارچ کو ہوں گے۔