کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 2 منحرف ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 2 منحرف ارکان سندھ اسمبلی اسلم
ابڑو اور شہریار خان شر کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ دونوں ارکان اسمبلی کو تحریک انصاف کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے نوٹسز جاری کئے ہیں۔جاری کئے گئے نوٹس میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کے خلاف 7 روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کے خلاف کارروائی کرے گی۔واضح رہے کہ اسلم ابڑو اور شہریار شر پارٹی سے ناراض تھے، انہوں نے چند روز قبل اپنے وڈیو پیغام میں پارٹی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد جب وہ ایوان میں ے تو ان پر ان ہی کی پارٹی کے ارکان نے حملہ کردیا تھا۔ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں انہوں نے تحریک انصاف کے بجائے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیا تھا۔