آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں؟ ووٹ ضائع کرنے پر وزیر اعظم نے شہریار آفریدی کی کلاس لے لی

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان برہم ، نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں ،سب کو طریقہ کار بتایاگیاتھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتاہے،آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئے تھی ،جواب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ مجھ

سے غلطی ہو گئی ، جان بوجھ کر نہیں کیا۔یاد رہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے تھے اور ووٹ کاسٹ کر دیا جس کے انہیں غلطی کا ادارا ک ہو تو انہوں نے وزیراعظم کو فوری آگاہ کیا۔اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپرز ضائع ہو گیا، سابق صدر کی ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی جس کے بعد پولنگ حکام نے انہیں دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے سینیٹ الیکشن میں آصف زرداری ووسٹ کاسٹ کرنے گئے تو ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث ان کا بیلٹ پیپرز ضائع ہوگیا اور مہر غلط لگ گئی جس پر آصف زرداری نے ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی جس کے بعد ،آصف زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کر دیا گیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے ق لیگ کے چوہدری سالک کے ووٹ کاسٹ کر نے پر اعتراض کر دیا ۔ شاہدہ رحمانی نے اعتراض کیا کہ مسلم لیگ ( ق) کے رکن چوہدری سالک نے ووٹ

کی تصویر بنائی ہے، شاہدہ رحمانی کے اعتراض کے بعد شازیہ مری بھی ریٹرننگ آفیسر کے پاس احتجاج کرنے پہنچ گئی جس کے بعد تلاشی دینے کے مطالبے پر چوہدری سالک کے حمایتوں نے احتجاج شرو ع کر دیا ،ریٹرننگ افسر نے بوتھ کے قریب کھڑے اراکین کو ہٹانے کی

ہدایات جاری کر دیں،شازیہ مری شکایت کرنے بلاول بھٹو زرداری کے پاس پہنچ گئی، شازیہ مری کی شکایات سننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچ گئے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل ہدایات کے باوجود اراکین نے ایک نا سنی ،تمام اپوزیشن اور حکومتی اراکین ایوان میں موجود رہے ،ریٹرننگ افسر کی جانب سے ووٹ ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر جانے کی مسلسل ہدایات کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…