میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں کہ ۔۔۔ صحافی کے سوال پرشہبازشریف نے انتہائی دلچسپ جواب دیدیا

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے۔صحافی نے سوال کیاکہ کتنے پرامید ہے کہ کامیابی ہوگی؟۔ شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جانتاہے،

میں کوئی نجومی تو نہیں، نہ ولی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار دیکھ رہے ہیں؟ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے خاموشی اختیار کرلی، جواب نہیں دیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں پارٹی کے قائدین اور سینئر رہنماوں کا بھی خاص طورپر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری غیرموجودگی میں پارٹی کی رہنمائی اور اہم فیصلہ سازی کا بار گراں اپنے کاندھوں پر اٹھائے رکھا اور اس دوران نہایت مشکل حالات میں بڑی جرات، بہادری،تدبر اور دانش مندی سے امور کو انجام دیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ مجھے بہت دکھ ہے کہ ہمارے بہت ہی وفادار اور دیرینہ نظریاتی ساتھی محترم مشاہد اللہ خان ہم میں نہیں رہے،سال گزشتہ کی طرح 2021 میں ہمیں یہ دکھ ملا کہ مشاہداللہ خان بھی سفرآخر ت پر روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ معزز ارکان پارلیمان اور سیاستدان وفات پاگئے ہیں،ہم سب کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اہل خانہ کے ساتھ غم گساری کرتے ہیں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…