پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی میں دن بدن کیو ں اضافہ ہورہا ہے؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ مہینوں میں پاکستان کے مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے جس کی بنیادی وجہ اشیائے خوردونوش ، پیٹرولیم گروپ ، ٹیکسٹائل اور دیگر خام مال کی درآمد ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق پٹرولیم خام تیل کی قیمتیں اکتوبر 2020 میں35.6ڈالرز فی بیرل سے بڑھ کر جنوری 2021 میں فی بیرل 47 ڈالرز

ہوگئی ہیں، لہٰذا اس کی قیمتوں میں صرف تین ماہ کی مدت میں 31.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اب گولڈ مین سچس تیل پر مزید تیزی کا مظاہرہ کررہا ہے؛ تیزی سے مارکیٹ میں توازن اور کم متوقع انوینٹریوں کی پشت پر توقع ہے کہ اس سال تیسری سہ ماہی میں برینٹ کروڈ کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل ہوجائیں گی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی متوقع بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں ملک میں قیمتیں اگلے مہینوں میں بڑھیں گی لہٰذا سی پی آئی پر مبنی افراط زر میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ درآمدی اشیا کے توسط سے یہ بڑھتی افراط زر رواں ماہ (فروری 2021) کے لئے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی کافی حد تک رہنمائی کرنے والی ہے۔ جنوری 2021 میں یہ 5.7 فیصد کے مقابلہ میں 7.5سے 8فیصد تک ہوگی۔ سرکاریحلقوں کی جانب سے کئے گئے تجزیہ نے انکشاف کیا ہے کہ درآمدی اشیاء مہنگائی کے دباؤ کو کئی گنا بڑھا رہی ہیں کیونکہ حساس قیمت اشاریہ (ایس پی آئی) نے اشیائے خوردونوش کی اشیائے

ضروریہ کی قیمتوں میں پہلے ہی غیرمعمولی اضافہ دیکھا ہے۔ فوڈ گروپ میں امریکی ڈالر کے لحاظ سے پام آئل کی قیمت اکتوبر 2020 میں706.9 فی ٹن سے بڑھ کر جنوری 2021 میں 848.4فی ٹن ہوگئی ہے۔ لہٰذا اس نے قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کا مشاہدہ کیا۔ اب پام آئل کی

قیمتیں 950ڈالرز فی ٹن ہوگئی ہیں لہٰذا مجموعی قیمت میں 30فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں مختلف برانڈز کے لئے حالیہ مہینوں میں گھریلو مارکیٹ میں کئی گنا زیادہ تیل / کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سویابین تیل کی قیمتیں اکتوبر 2020 میں 708.9 ڈالرز فی ٹن

سے بڑھ کر جنوری 2021 میں فی ٹن 1200 ڈالرز ہوگئیں لہٰذا اس میں 69.3 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ چکن کے لئے فیڈ میں استعمال ہورہا ہے لہٰذا ملکی بازار میں فیڈ کی گھریلو قیمتیں 2000 روپے سے بڑھ کر 4000 روپے فی تھیلا ہوگئیں۔ ملکی مارکیٹ میں مرغی کی قیمتیں 220 روپے

فی کلوگرام سے کم نہیں ہو رہی ہیں۔ ریفائن چینی اکتوبر 2020 میں فی ٹن 442.3 ڈالرز سے بڑھ کر جنوری 2021 میں689.9 ڈالرز فی ٹن ہوگئیں لہٰذا قیمتوں میں 56 فیصد تک اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں ملکی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب ملکی بازار میں فی کلوگرام 100 روپے کو عبور کرگیا ۔ دالوں کی قیمتیں اکتوبر 2020میں 446.2 ڈالرز فی ٹن سے بڑھ کر جنوری 2021 میں588.7 ڈالرز فی ٹن ہو گئیں لہٰذا قیمتیں 32 فیصد تک بڑھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…