الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں

25  فروری‬‮  2021

پشاور/ اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے ہدایات جاری

کردی گئی ہیں۔ الیکشن ذرائع کے مطابق ووٹرز کو چار بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے، جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبزاوراقلیت کے لیے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے۔امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ ترتیب سے درج ہوں گے، ووٹرزبیلٹ پیپرز حاصل کرنے کے بعد پردہ دار جگہ ووٹ کے لیے بال پین کا استعمال کریں گے راستے میں ووٹر کسی دوسرے ووٹر یا کسی دوسرے شخص سے نہیں ملیں گے۔ ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پرپابندی ہوگی اگرووٹرغلطی سے موبائل اندرلے آئے تو پولنگ آفیسر کے پاس جمع کرانا ہوگا اس حوالے سے الیکشن کمیشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سینٹ الیکشن کیلئے انتظامات مکمل ہیں اورہدایات جاری کردی گئی ہیں آئین اور قانون کے مطابق سینٹ انتخابات کرائے جائیں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے بھی مشاورت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…