جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی بحالی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 18  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے این او سی کی بحالی سے متعلق معاملہ کی سماعت کے موقع پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سی ڈی اے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا،سی ڈی اے خود ہاوسنگ کی سہولت فراہم نہیں کرتا تو نجی انوسٹرز کو تنگ نہ کرے۔

معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارک ویو سوسائٹی نے کری روڈ سے اپنی سوسائٹی کی طرف غیر قانونی سڑک بنائی، پارک ویو سوسائٹی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دو سال گزر گئے سی ڈی اے نے سڑک سے متعلق ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا۔نجی زمین مالکان نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ پارک ویو والوں نے ہماری زمین پر قبضہ کیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ پارک ویو پر سیاسی مداخلت,پولیس گردی اور نجی زمینوں پر قبضے کا الزام ہے،نجی مالکان آپ وکیل کر لیں بعد میں آپکو سنیں گے، جسٹس منیب اختر نے ایک موقع پر کہا کہ عدالت میں جمع کرائے گئے نقشے کی کوئی سمجھ نہیں آرہی۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر این او سی بحال کرنے کے پارک ویو کی استدعا مسترد قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر عوامی مفاد سے متعلق عدالت کی معاونت کرنے جبکہ سی ڈی اے سے اسلام آباد کے زوننگ رولز طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…