جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پارٹی میں شدید اختلافات، وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات کیلئے دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں سندھ سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے پر اراکین پارلیمنٹ بورڈ نے تحفظات کا

اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخاب کیلئے دی گئی ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ دیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران 2 ارب 27 کروڑ ڈالرز مالیت کی ترسیلات زر بھجوائیں اور یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جس میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جنوری 2021 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، جو کہ گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جس میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔ رواں برس اب تک گزشتہ برس کے مقابلے میں 24 فیصد زائد ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور اس پر وہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔اپنی دوسری ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (بڑے پیمانے پر پیداواری شعبہ) کے حوالے سے

بھی اچھی خبر بتاتے ہوئے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں دہرے ہندسے کی نمو دیکھنے میں آئی ہے، دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 11 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح جولائی 2020 سے دسمبر تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے، صنعتی شعبے میں بھی خوشخبری مستحکم نمو کی عکاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…