کورونا کیسز میں کمی یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرنے کی تیاریاں شروع

13  فروری‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن) کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے پیش نظر اس بار23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ منعقد کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا گیا اور اس حوالے سے شکرپڑیاں گرائونڈ کی صفائی اور تذئین و آرائش کے لئے سی ڈی اے

کو احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر سی ڈی اے نے پریڈ گرائونڈ کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے تاہم مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا مکمل خیا ل رکھا جائیگا اور اس محدود تعداد میں لوگوں کو پریڈ دیکھنے کے لئے خصوصی دعوت نامے جاری ہوں گے جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پریڈ کا دورانیہ بھی کم رکھا جائیگا ،صدر مملکت عارف علوی اس روایتی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تین مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہوں گے، اس کے علاوہ وفاقی وزرا اور اہم شخصیات کو بھی پریڈ دیکھنے کی اجازت دی جائے گی ۔ پریڈ میں افواج پاکستان ،اسلام آباد پولیس ،رینجرز کے دستے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزریں گے جبکہ فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ ہو گا جس کی قیادت ائیر چیف مارشل مجاہد انور کریں گے ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…