اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فروری مارچ تک ایک نہیں بلکہ کتنی کرونا ویکسین پاکستان آ جائیں گی؟ اسد عمر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس فروری مارچ تک ایک دو نہیں 3 کورونا ویکسین آ جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی AstraZeneca

ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فروری مارچ تک ایک دو نہیں بلکہ کورونا کی تین ویکسین پاکستان آ جائیں گی اور لگنا بھی شروع ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ویکسین لگانے کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن بھی کر لی گئی ہے، ویکسین عمر رسیدہ افراد کے لیے بھی دستیاب ہو گی ، دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 43افراد جاں بحق ،مزید 2521مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس کے تازہ ترین اودادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2521 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 951 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد

34 ہزار 701 ہے، ملک بھر میں اب تک 73 لاکھ 67 ہزار 622 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 ہوگئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 639 ہے۔این سی او سی کے

مطابق سندھ میں 2 لاکھ 34 ہزار 654، پنجاب ایک لاکھ 49 ہزار 222 کیسز رپورٹ ہوئے ،خیبرپختونخوا 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569 کیس رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد 40 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 606 ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…