جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسمبلیوں سے فی الحال استعفے نہیں دے رہے شاہد خاقان عباسی بھی پیچھے ہٹ گئے

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ استعفے ابھی نہیں دئیے جارہے ، مشاورت سے فیصلہ ہوگا، لانگ مارچ سمیت تمام فیصلے پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ہوتے ہیں، پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کریگی سب اس کے

پابندی ہونگے ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ استعفے کا آپشن موجود ہے ،تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، استعفوں کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم جو بھی فیصلے کریگی سب اس کے پابند ہوں گے، میرا خیال ہے کہ تمام ارکان کے استعفے پارٹی کو موصول ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ڈائیلاگ کی کوئی بات نہیں، ڈائیلاگ وہاں ہوتے ہیں جہاں کچھ حاصل ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لندن میں نواز شریف سے میری ملاقات نہیں ہوئی، ان سے بات ہوئی تھی والدہ کے انتقال پرتعزیت کی، نواز شریف اپنی رائے کا اظہار ہر پی ڈی ایم میٹنگ میں کرتے ہیں، ان کی واپسی صحت سے مشروط ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ محمد علی درانی کیوں ملاقاتیں کررہے ہیں اس بارے میں علم نہیں ہے، شہباز شریف سے جب ملاقات ہوگی تو درانی سے ملاقات کا پوچھ لوں گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست عوام کے دباؤ سے ہوتی ہے ،

عوام کے دباؤ سے حکومت ہٹا سکتے ہیں، عوام کی رائے پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے کہا سیاست میں مداخلت نہیں کررہے جو اچھی بات ہے، ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں ملک آئین کے مطابق چلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…