اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم فیصلہ کر لیا گیا‎

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو وزیراعظم عمران حان سے ملاقات کی،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عسکری اور سول قیادت نے سانحہ مچھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا

اور اس بات کاعزم کیا گیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملاقات میں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ بحرین پر بھی اعتماد میںلیا اور بتایا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور فوجی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ملاقات کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب اور قطر کے مابین تعلقات اور رابطے بحال ہوگئے ہیں اور پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قومی سلامتی اور داخلی سلامتی کے معاملات سمیت سانحہ مچھ کی اب تک کی ہونے والی تحقیقات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ان بیرونی عناصر کے بارے میں بتایا جو اس واقعہ کے پیچھے ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں،دشمن کی ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔وزیراعظم نے افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور ساتھ ہی ساتھ قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کے ملک دشمن عناصر کے منصوبے ناکام بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…