ہماری حمایت کے بغیربھی آرمی چیف کو ایکسٹینشن مل جاتی شاہد خاقان عباسی لندن جا کر کھل کر بول پڑے

9  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کاہرلمحہ ملک وقوم پربھاری ہے، اس لئے فوری اورمنصفانہ انتخابات ضروری ہیں،لوگوں کو اٹھاکر وفاداریاں تبدیل کرانے کے پیش نظر تحریک عدم اعتماد

کے ذریعے حکومت گراناممکن نہیں ہے، ہماری حمایت کے بغیربھی آرمی چیف کو ایکسٹینشن مل جاتی،کشمیرکے معاملے پربھارت کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جائیں ۔روزنامہ جنگ میں سعید نیازی کی شائع خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد مقاصد کی تکمیل تک قائم رہے گا۔ اتحاد میں اختلافات کی خبریں درست نہیں اور جو پارٹی بھی اتحاد کو چھوڑے گی نقصان میں رہے گی۔ ملک میں آئین میں دیئے گئے اختیارات کے مطابق اگر ہر ادارہ اپنا کام کرے تو مسائل ہی پیدا نہ ہوں۔ الیکشن چوری کرنے کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے، ملک میں حکومت عمران خان نہیں کوئی اور چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ کوئی پیغام لیکر برطانیہ آئے ہیں۔ نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں علاج مکمل کروا کر واپس آنا چاہئے اور وہاں رہ کر بھی سیاست میں حصہ لینے کا ان کا پورا حق ہے۔ لوگ تو جیل میں جاکر بھی سیاست میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی کامیابی کے حوالے سے حکومت نے زبردست پروپیگنڈہ کیا حالانکہ اس میں ہماری توقعات سے بھی زیادہ لوگ آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیںاور پارٹی کی مشاورت سے سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…