اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

سانحہ مچھ جو کام وزیر اعظم عمران خان نہ کرسکے آرمی چیف نے کردکھایا، ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ پوراکردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہزارہ برادی کی سکیورٹی کے لیے ایک الگ سے سپیشل فورس تعینات کی جائے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکم دیدیا،سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ آرمی چیف کی طرف سے اہم ایجنسیوں

کو سات دن کے اندر دہشت گردوں کی نشاندہی کرکے انہیں سزائیں دینے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہزارہ برادری سے اظہار تعزیت کرنے کے لیے کوئٹہ جائیں گے۔بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے یہ تقریباً 25 سال سے ایسا کررہا ہے ، اس عمل میں اس کے ساتھ چند ایک مقامی شر پسند عناصر بھی شامل ہیں جو کہ بلوچستان میں امن عمل کو خراب کرنے کے خواہاں ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے وزیر اعظم کے بیان پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو عمران خان کوئٹہ نہیں جا رہے اور پھر اس طرح کے بیانات دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ہزارہ برادری کے افراد کے دردناک قتل کے معاملے کو کتنا سنجیدہ لے رہے ہیں۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر #کچھ_تو_شرم_کھا_عمران_خان کا ٹرینڈ بنا دیا گیا جس کو استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے سانحے میں 18 سالہ بیٹے کو کھو دینے والے باپ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مطابق یہ 70 سال کا بوڑھا باپ جس نے اپنے 18 سال کے بیٹے کو کھو دیا وہ انہیں بلیک میل کررہا ہے۔یہ آدمی اس بیٹے کے لئے انصاف مانگ رہا ہے جس

کی پشت کے پیچھے بندھے ہوئے ہاتھوں پر پٹی باندھ کر اسے ذبح کیا گیا تھا وہ اسے بلیک میل کررہا ہے۔ایک صارف نے کہا عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ اب تک کے سب سے بے حس وزیراعظم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…