اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نیب چلا لو یا ملک چلا لو،تم سے ملک نہیں چل رہا اور تم سے چلے گا بھی نہیں، آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیدیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

گڑھی خدا بخش(این این آئی) سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا اور چلے گا بھی نہیں، یہ ملک چلانے والے نہیں یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نیب چلا لو یا ملک چلا لو،میں نیب اور جیل سے نہیں ڈرتا لیکن یہاں بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس میں بزنس مینز کو پریشان کیا جا رہا ہے اسے بند کیا جائے۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پرگڑھی خدابخش میں منعقدہ جلسہ عام سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ آج سرخ سلام کا دن ہے، آج شہیدوں کا دن ہے، آج کے دن بی بی ہم سے روٹھ کر چلی گئیں، لیکن ہمیں بتا گئیں کہ ملک کے لیے لڑتے رہو، ہم نے ملک کو اکٹھا رکھا، ہم نے پختونوں کو شناخت دی، ہم نے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔انہوں نے کہاکہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا اور چلے گا بھی نہیں، یہ ملک چلانے والے نہیں یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، ملک چلانے کے لیے سوچ چاہیے جو ان میں نہیں، ہم نے اپنے مخالفوں کو ساتھ ملا کر آئین کو مکمل کیا،آج پاکستان کی برآمدات کم ہو گئیں، ہمارے زمانے میں 80 روپے کا ڈالر تھا، آپ فکر نہ کریں ان کا وقت تھوڑا ہے، یہ اپنے زور سے خود گریں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن کہا تھا کہ یہ ملک چلا لو یا نیب،پہلے بھی 14 سلا جیل کاٹی مجھے جیلوں سے ڈر نہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، کارساز کے شہدا بھی گڑھی خدا بخش میں دفن ہیں، ہم اپنی زندگی لوگوں کے لیے جیتیں ہیں، بی بی نے پوری زندگی جدوجہد میں گزار دی، بی بی نے ہمیشہ کہا کہ جمہوریت ہی سب سے اچھا انتقام ہے، بلاول نے بھی یہی بات کی، کوئی سوچ سکتا تھا کہ مشرف پاکستان آنے کے لیے تڑپ رہا ہو گا، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی جمہوریت کیخلاف کام ہو اآخر میں ملک کا نقصان

ہوا۔ آصف زرداری نے کہاکہ آپ کی کوئی حیثیت نہیں پہلے مشرف نے بھی پارٹی بنائی تھی، جب تم مانتے ہو کہ ملک نہیں چل رہا تو کیوں حکومت چھوڑ نہیں دیتے، دوبارہ الیکشن کرائیں دیکھتے ہیں کہ عوام آپ کیساتھ ہیں یا ہمارے، جزیروں سے لیکر جناح پوسٹ تک پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے، ہر کوئی بھٹو اور بی بی شہید کا نام لیتا ہے، ہم نے بچوں کی طرح ملک کو چلایا اور جمہوریت

کے 5 سال مکمل کیے، میاں صاحب کو حکومت میں خوش آمدید کیا، آج بھی کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک سوچ پر آ جائیں، کچھ ہم سے بھی سیکھ لو کچھ ہماری بھی سن لو۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ایک جنرل کو مکھی کی طرح دودھ سے نکالا، عمران خان کیا چیز ہے

لیکن ہمیں اپنے طریقے بدلنے ہونگے، ہم جیلیں بھرنے کے لیے تیار ہیں، انشااللہ یہ حکومت نہیں رہے گی اور عوامی حکومت آئے گی۔آج کا دن بی بی شہید کا دن ہے، جس طرح وہ سبق دے گئیں وہ ساری چیزیں ہمارے دل میں ہیں، ہم ہر چیز کا حساب جمہوریت کے ذریعے لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…