منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شکاری شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوست خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان پہنچ گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اماراتی شاہی شخصیات تلور کے شکار کیلئے پاکستان تشریف لائی ہیں۔

پاکستان پہنچنے والی اماراتی شاہی شخصیات مختلف علاقوں میں تلور کے شکار کیلئے اگلے کچھ روز بلوچستان میں قیام کریں گی۔ بلوچستان حکومت تلور کے شکار کیلئے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کر چکی ہے، جبکہ شاہی مہمانوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا سینٹ چیئرمین اپنے دوست عرب شہزادوں سے ملاقات کے لئے تھر آئے ، ایک سو کلومیٹر ڈیزرٹ میں سفر کر کے شکار کے لیئے قائم کیمپ پر پہنچے اور جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی مائی بختاور ایئرپورٹ تھر پہنچے جہاں سے بذریعہ روڈ چھاچھرو کے گائوں کھیمی جو پار میں عرب شہزادوں کے شکار کے لئے لگائے گئے کیمپ پہنچے اور جائزہ لیا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ کو عرب شہزادوں سے ملاقات کرنی تھی اور کیمپ میں عرب دوستوں کے ساتھ ظہرانے کے انتظامات تھے مگر عرب شہزادے نوابشاہ ایئرپورٹ پر پہنچے تھے اور تھر پہنچنے میں ابھی تاخیر تھی۔تاہم سینٹ چیئرمین نے کیمپ میں ظہرانہ کیا اور جائزے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…