جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

کورونا سے مزید 43 افراد چل بسے ،3ہزار سے زائد نئے کیسز فعال مریضوں کی کل تعدادکہاں تک جا پہنچی؟اعدادوشمار جاری

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 43 افرادچل بسے اور 3119 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔پاکستان میں کورونا کی صورت حال بنتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے

جس میں سے 3119 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 43 افراد انتقال کر گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے ، مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 52 ہزار 359 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 180904 ہوگئی ہے ،2991 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 122293 ہے اور 3137 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17392 اور ہلاکتیں 169 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 48683 اور 1399 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 7219 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 175 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4708 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31992 ہے اور اب تک 334 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…