جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم سٹیزن پورٹل 2 سال میں 25 لاکھ 95 ہزار شکایات کا ازالہ سب سے بہترین کارکردگی کن شعبوں کی رہی؟ تفصیلات جاری

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کار کردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورٹل کے ساتھ رجسٹر ڈ ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی ہے،کل 27لاکھ 60 ہزار شکایات کا اندراج کرایاگیا جن میں سے 25 لاکھ95 ہزارکا ازالہ کیا گیا کارکردگی

و سروس فراہمی میں نادرا ، اوورسیز،ریونیو ڈویژن سرفہرست، وزارت ہا ئوسنگ ،آبی وسائل ،میری ٹائم آفیئرز کا آخری نمبر رہا،نادرا کارکردگی اور سروس کی فراہمی میں سب سے آگے رہا۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سٹیزن پورٹل کے انچارج عادل سعید صوفی نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ پورٹل کا آ غاز دو سال قبل 28 نو مبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ دو سال میں محکموں کے ڈیش بورڈز کی تعداد 3796سے بڑھ کر8913 ہوگئی ، شکایات کی کیٹگریز 473سے1151 ہوگئیں، شکایت کو قانونی تحفظ دیاگیا، 30 لاکھ رجسٹرڈ شہریوں میں سے 28 لاکھ 19ہزار کا تعلق ملک کے اندر سے ہے،ایک لاکھ ستر ہزار اوورسیز پا کستانی ہیں، گیارہ ہزار غیر ملکی بھی ممبرز ہیں ، ان میں سے 87فیصد مرد اور 7فیصد خواتین ہیں، 6فیصد نے شناخت ظاہر نہیں کی۔ ان میں سے 16 لاکھ96 ہزار کا تعلق پنجاب ،پانچ لاکھ سولہ ہزار کے پی ، چار لاکھ نو ہزار سندھ ، 39 ہزار بلوچستان ،37 ہزار اسلام آباد

،29 ہزار آ زاد کشمیر اور 1425 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، جن شہریوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ،ان میںسر فہرست طلبہ ہیں ،سٹوڈنٹس کی تعداد 20 لاکھ 39ہزار،بزنس مین 11 لاکھ 87 ہزار ، انجئنرز 80 ہزار ، سول سرونٹس60 ہزار ، ٹیچرز53 ہزار ، سوشل ورکرز53

ہزار ، کا رپور یٹ سیکٹر 32 ہزار ،فورسز 23 ہزار ،میڈ یکل کے14 ہزار اور لائرز کی تعداد12 ہزار ہے۔سب سے زیادہ تعداد 20سے 29سال کے در میان ہے جن کی تعداد 49فی صد ہے جو 13 لاکھ64 ہزار ہے۔ 30سے39سال کی تعداد 29فیصد یعنی 8 لاکھ 12 ہزار ہے،تعلیمی قابلیت کے

اعتبار سے بیچلرز کی تعداد ایک لاکھ د وہزار، ماسٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار ، ایم ایس او ر پی ایچ ڈی 37ہزار 488اور پوسٹ پی ایچ ڈی 1852ہیں، اوورسیز پا کستانیوں میں سر فہرست متحدہ عرب امارات ہے ،سعودی عرب دوسرے ، بر طانیہ تیسرے اور امریکہ چوتھے نمبر

پر ہے، وفاقی حکومت سے متعلق شکایات کی تعداد 1341601ہے۔ پنجاب کی 945784 کے پی 262917 سندھ 167691 اسلام آ باد22759 بلوچستان19618 گلگت بلتستان3421اور آ زاد کشمیر کی شکایات619ہیں، کل شکایات2764410ہیں، ان میں سے 2595928 کا ازالہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…