شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

28  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بیگم شمیم اختر کا جنازہ شریف میڈیکل سٹی کے فٹ بال گراؤنڈ میں ادا کیاگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف جاتی امرا میں ادا کی گئی جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت کے ساتھ میاں نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی لاہور پہنچیں، میا ں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ائیر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی جسے شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔ یا د رہے کہ گزشتہ روزلندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تھی۔ لاک ڈاؤن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر شریک تھے۔نماز جنازہ کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت ایمبولینس کے ذریعے ائیرپورٹ روانہ کردی گئی تھی،نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں گھر پر ہی ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…