پشاور جلسے میں ممکنہ حملے کا خدشہ منصوبہ بندی کس نے کی ؟کال ٹریس کر لی گئی

22  ‬‮نومبر‬‮  2020

پشاور( آن لائن )پشاور جلسے میں ممکنہ دہشت گرد حملے کے خدشے کے باعث جلسہ گاہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹی ٹی پی کی ایک کال ٹریس کی گئی ہے جس سے پشاور

جلسے پر حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہوا ہے ۔ حساس اداروں کی جانب سے جلسسہ منتظمین اور پارٹی سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔جلسے پر حملے کے خدشے کے باعث رنگ روڈ پر موجود تمام دکانیں اور پٹرول پمپس بند کروا دیئے گئے ہیں ۔ جلسہ گاہ کی پارکنگ بھی جلسہ گاہ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور بنائی گئی ہے ۔ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد جلسہ گاہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ سیاسی لیڈران کے علاوہ کسی بھی شخص کی گاڑی کو جلسہ گاہ تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔جلسے کی کوریج کے لیے موجود میڈیا کی گاڑیوں کی بھی ڈی بی کلیئرنس کی گئی ہے ۔ٹی ٹی پی کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث رنگ روڈ کو موٹروے تک بند کردیا گیا ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق حملہ جلسہ گاہ یا اس کے اطراف میں ہو سکتا ہے ۔ کچھ دن قبل نیکٹا کی جانب سے بھی پشاور میں دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے آج پشاور میں جلسے کا اعلان کیا تھا، جہاں رنگ

روڈ پر پنڈال سجا دیا گیا ہے ۔کارکنان اور رہنماں کی آمد بھی شروع ہو چکی ہے ۔ جبکہ مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نواز بھی پشاور پہنچ گئے ہیں ۔ پشاور میں بلور ہاس میں تمام سربراہان کے لیے ظہرانے کا انتظام کیا گیا ہے ، غلام بلور نے تمام رہنمائوں کااستقبال کیا۔ اس موقع پر غلام بلور نے مریم نواز سے میاں نواز شریف کی طبیعت کے متعلق بھی دریافت کیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…