لارڈ نذیر کو استعفیٰ سے پہلے ہی برطرف کیا جاچکا تھا تہلکہ خیزانکشافات

18  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ کی لارڈز کنڈکٹ کمیٹی نے 16 نومبر کو 268 صفحات پر مشتمل ایک انکوائری رپورٹ شائع کی ہے۔جس میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر کو پارلیمنٹ سے نکالے جانے کی سفارش کی ہے،روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی

شائع خبر کے مطابق لارڈ کو برطرف کئے جانے کے بارے میں برطانوی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے تاہم رپورٹ میں کئی ایک الزامات کے بارے میں تفصیل دی ہے جس میں جھوٹ بولنا اور دیگر الزامات شامل ہیں،۔برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈ نذیر نے آنے والی رپورٹ دیکھ لی تھی جس کے بعد انہوں نے 14 انومبر کو برطانوی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔شائع ہونے والی رپورٹ میں کئی ایک الزامات کو بڑی تفصیل سے اجاگرکیا گیا ہے۔دوسری جانب لارڈ نذیر نے ایک مرتبہ پھر تمام الزامات کی تردید کی اور کہا ہے کہ پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اس رپورٹ کے خلاف وہ یورپین کورٹس آف ہیومن رائٹس میں اپیل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ طاہرہ زمان نامی عورت نے متعدد بار ان کی کردار کشی کی ہے،تاہم برطانوی پارلیمنٹ نے ان کے تمام تر موقف کو مسترد کرتے ہوئے لارڈ نذیر کی برطانوی پارلیمنٹ سے برطرفی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…