اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر نے برطانوی پارلیمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے کئی نشیب و فراز دیکھے۔روزنامہ جنگ کے مطابق لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ وہ 23 سال کی خدمات کے بعد ذاتی وجوہات
کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں، برطانوی پارلیمنٹ نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ 14 نومبر کو قبول کیا گیا ہے۔ان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان لارڈ اسپیکر نے پیر کے دن پارلیمنٹ میں کیا، لارڈ نذیر نے بحیثیت رکن کے ایک تاریخ رقم کی ہے، انہوں نے انسانی حقوق کے لئے ایک طویل جدہ جہد کی ہے۔