کرونا وائرس کی تباہ کاریوں میں شدت 24گھنٹوں میں ہزاروں پاکستانی کرونا کا شکار 19مریضوں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

16  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار128مریضوں کے ٹیسٹ

مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد28ہزار 48 ہے. گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29ہزار 511کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں11 ہزار 353، پنجاب میں 11ہزار361 ,خیبرپختونخوا میں 5ہزار 112، بلوچستان میں 437،گلگت بلتستان میں 304اورآزاد کشمیر میں 944 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 824ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 206کورونا کے مریض ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار32ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 5 ہزار 455، بلوچستان میں 16 ہزار 407، گلگت

بلتستان میں 4ہزار 452، اسلام آباد میں 24 ہزار 218، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 370، پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار 450 اور سندھ میں 1 لاکھ 55ہزار 680مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 160 ہے جن میں سے سندھ میں

2 ہزار 747 اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9مریض ہسپتالوں میں فوت ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 475 اموات ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4افراد جاںبحق ہوئے ، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 311اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو افراد فوت ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کل 257 اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مریض چل بسے۔ بلوچستان میں 156. گلگت بلتستان میں 93 اموات ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 121 اموات ہو چکی ہیں۔اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 2 جاںبحق ہوئے۔ اب تک ملک بھر میں 49لاکھ 50ہزار561کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1ہزار 587 مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…