منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کرونا کی دوسری لہر شادی ہالز کن کن شہروں میں بندہوں گے؟ گائیڈلائنز جاری،20نومبر سے نافذالعمل

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے شادی ہالز کے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق شادی کی تقریبات کے متعلق گائیڈلائنزکانفاذ20نومبرسے مخصوص شہروں کے مخصوص علاقوں پر ہوگا۔پنجاب کے7 اور سندھ کے2شہروں

میں شادی گائیڈ لائنز نافذالعمل ہوں گی۔ بلوچستان1 اور خیبرپختونخوا کے بھی1 شہر میں گائیڈ لائنز کا اطلاق ہوگا۔شادی کی تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہوگا۔ شادی کی ان ڈورتقریب پرپابندی ہوگی اور صرف آوَٹ ڈورکی اجازت دی جائے گی۔این سی او سی کے مطابق مارکیزمیں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی کی آؤٹ ڈورمیں کنوپی ٹینٹ کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔آؤٹ ڈورشادی تقریب میں ایک ہزارمہمان شرکت کرسکیں گے اور شرکا کے مابین6فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔شادی کی تقریب کا میزبان کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمدکا ذمہ دارہوگا۔ تقریب کا دورانیہ 2گھنٹے ہوگا اور رات 10بجے تقریب ختم کرنا ہوگی۔ہرمہمان کیلئے ماسک پہننالازم ہوگا۔ شادی میں شریک ہرمہمان کوماسک اور سینی ٹائزرمیزبان فراہم کرے گا۔ملک کے 13 شہروں میں مزید کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز،

پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سیعمل کرنا ہوگا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…