جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور سیالکوٹ موٹرو ے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کا عدالت میں بڑا شکوہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)دوسروں کی بہو ،بیٹیوں کی عزت پامال کرنے والے عابد علی ملہی کو اپنی بیوی اور بیٹی کی یاد ستانے لگی ، عدالت میں جج کے سامنے شکوہ کیاکہ پولیس بیوی بچوں سے نہیں ملنے دے رہی۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ملزم عابد ملہی کو

سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس بیوی بچوں سے نہیں ملنے دے رہی۔جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے یہ معاملہ دیکھ لیں پھر ملاقات ہو جائیگی،پولیس تفتیشی افسر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عابد ملہی سے تفتیش جاری ہے، استدعا ہے کہ مزید پندرہ روز کا ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو 16 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ،یاد رہے کہ ملزم نے اپنا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ، دوران تفتیش اس نے بتایا کہ 9 ستمبر کو ہم لوٹ مار کی وارداتوں کے لیے کورول گائوں سے نکلے تھے۔ گاڑی کے جلتے بجھتے انڈیکٹر دیکھ کر موٹروے کے اوپر چلے گئے۔ خاتون کو دیکھ کر اسے باہر نکلنے کا کہا، انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور خاتون سے گھڑی، زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کوکہا۔

خاتون کے انکار پر بچوں کو نیچے لے گئے۔ خاتون بچوں کو بچانے نیچے آئی تو اسے نشانہ بنایا۔ ڈولفن اہلکاروں نے آکرہوائی فائرنگ کی توفرار ہوگئے۔ملزم نے مزیدبتایا کہ واردات کے بعد میں ننکانہ اور پھر بہاولپور چلا گیا۔ ایک مہینے کے دوران ماسک پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ میں

مختلف شہروں میں پھرتا رہا۔ پیسے ختم ہونے پر بیوی سے رابطہ کیا تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں ملزم کو گرفتار کرنے والی ریڈنگ ٹیم کے نام بھی سامنے آ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ ملزم عابد ملہی کو ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کمبوہ اور انچارج آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے

ماڈل ٹائون لاہور انسپکٹر سید حسین حیدر نے ریڈنگ ٹیم کو لیڈ کیا جبکہ ریڈنگ ٹیم میں آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے خلیل احمد، شرافت علی، شبیر احمد، محمد بشیر، کامران انور ، مظہر حسین اور طاہر حسین شامل تھے۔دوسری طرف ملزم کی نے خود گرفتاری دی یا اسے پولیس نے

گرفتار کیا اس حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھل گیاہے ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملزم کے والد نے علاقہ معزز سے عابد کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کی جس پر علاقہ معزز کی گاڑی میں ہی عابد کو سی آئی اے ماڈل ٹائون منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد ملہی ننکانہ سے فرار ہونے کے بعد چنیوٹ چلا گیا، چنیوٹ میں کچھ دن بھینسوں کے باڑے میں کام کرتا رہا، پولیس چھاپے سے قبل فرار ہو کر مانگا منڈی آگیا، والد اور علاقہ معزز سے رابطے کے بعد عابد کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…