بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اورجنرل باجوہ کے درمیان اہم ترین ملاقات دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات آگئیں

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان سے متعلق پیشہ ورانہ امور ،داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے پاکستان میں تشدد کے حالیہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ پوری قوم دشمن کے بزدلانہ عزائم کیخلاف یکجا ہے اور ان کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔ وزیراعظم نے افواج پاکستان ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پشاور کے مدرسے میں ہونے والا دہشتگردی کا حالیہ واقعہ بھی زیر بحث آیا اور اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کودوہرایا کہ امن وامان اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور جو عناصر اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث ہوئے ان کیخلاف سخت کارروائی بھی ہوگی اور ان کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائیگا ذرائع کے مطابق ملاقات میں داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی خاص طورپر بعض سیاسی رہنمائوں کی جانب سے قومی سلامتی اور

دفاعی اداروں کی قیادت کو نشانہ بنانے پر تشویش کااظہار کیاگیااور وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی اور بعض عناصر اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کیلئے اداروں پر بے جا تنقید کررہے ہیں حالانکہ دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمارے اداروں کی قربانیوں کو پوری قوم سراہتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…