فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرانس میں سرکاری سطح پر

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار شہدا فاؤنڈیشن کے وکیل طارق اسد عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فرانس میں خاکے شائع کرنے پر ترکی، قطر سمیت متعدد مسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے، لیکن یہاں عوامی ترجمان نہیں کی گئی جس پر معزز جج محسن اختر کیانی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے واقعہ کی مذمت توکی ہے ، فرانسیسی سفیرکو بھی بلایا ہے، قومی اسمبلی سے قرار داد بھی پاس ہوئی ہے اور پارلیمنٹ سے قرار دادکا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔ عدالت نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے معاملہ کو کابینہ کے سامنے رکھتے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…