اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

”را” کا کارندہ گرفتار کس محکمے میں نوکری کرتا تھا؟حیران کن انکشاف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نیٹ ورک کے اہم رکن کوگرفتار کر لیاہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں بڑی کارروائی کی

جس کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نیٹ ورک کے اہم رکن عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوھر سے گرفتار کرلیا گیا،ملزم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا جبکہ عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے اور وہ کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کے لئے کام کررہا تھا،ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا اورمحمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا رہا تھا،بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی،ملزم اجمل پہاڑی اور ارشد چھوٹا گروپس کے ساتھ کام کرتا رہا ہے جبکہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل بھی جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…