بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کا نوٹس لینے کا الٹا اثر آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو ا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے ایک ہفتے کے دوران رواں ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 11 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں آلو، ٹماٹر، دال مسور، تازہ دودھ، دہی اور خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیںاور اسی ہفتے کے دوران پیاز، لہسن، چینی، چکن، دال چنا، دال ماش سمیت 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ گذشتہ ہفتے 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔گذشتہ ہفتے کے دوران 18 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی رکھنے والے غریب طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور 18 ہزار روپے ماہوار سے کم کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11.37فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175 روپے ماہوار سے زیادہ کمانے والوں کیلئے سب سے کم مہنگائی کی شرح بڑھی اور ان کے لئے مہنگائی کی شرح 7.56 فیصد رہی۔

جب کہ 23 ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 10 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیا تھا اور اس حوالے سے ٹائیگر فورس کو بھی مختلف ذمہ داریاں  تفویض کی گئی تھیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…