ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

قونصل خانے کی کوششیں کسی کام نہ آئیں دبئی ائیر پورٹ پر پھنسے545پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت نہ ملی ،گروپ کی شکل میں پاکستان واپس بھیجا جانے لگا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) دبئی ایئرپورٹ پرگزشتہ 2روز سے سینکڑوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ان کے پاس امارات داخلے کے لیے کم از کم دو ہزار درہم رقم موجود نہیں،اس کے علاوہ ہوٹل کی بکنگ بھی نہیں کروائی گئی۔

جو تازہ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق لازمی ہے۔ دبئی ایئرپورٹ حکام نے شرائط پر پورے نہ اترنے والے پاکستانیوں کو گروپ کی صورت میں واپس بھجوانا شروع کر دیا ہے۔ائیر پورٹ پر پھنسے ان 545 پاکستانی مسافروں کو 10، 15 افرادکے گروپ کی صورت میں مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ان مسافروں نے امارات کی نئی ٹریول ایڈوائزری پر عمل کیے بغیر ہی دبئی کا سفر کیا، مطلوبہ رقم نہ ہونے کے باعث انہیں امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔قونصل خانے کا کہنا ہے کہ حکام کی کوششوں سے کچھ مسافروں کو اماراتی حکومت نے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی ہے۔ تاہم زیادہ تر مسافروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ قونصل خانے کا ائیرپورٹ پر موجود عملہ مسافروں کو خوراک اور دیگرضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ایک پاکستانی نے بتایا کہ ہم یہاں پیسے جوڑ جوڑ کر دبئی پہنچے تھے، مگر سفارتی کوششوں

کے باوجود ہمیں واپس بھیجا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال ہمارے لیے بہت پریشان کن ہے۔ یاد رہے کہ وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافر کیلئے پاس کم از کم دو ہزار درہم

ہونا لازمی ہوگا ، شو منی کے علاوہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور کنفرم ہوٹل بکنگ بھی لازمی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے بجائے کسی کے پاس ٹھہرنے کی صورت میں رہائشی پتہ کی تفصیلات ہونا لازمی ہوں گی ، پی آئی اے انتظامیہ بورڈنگ سے قبل یا پاکستانی امیگریشن حکام مسافروں کی شرائط کا پورا ہوناچیک کرسکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مطلوبہ شرائط پوری نہ ہونے پر مسافر کو سفری مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…